وزیر اعظم سے وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی کی ملاقات
وزیر اعظم سے وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی کی ملاقات
باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاصم باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے . اس سے پہلے شبلی فراز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا حلف صدر پاکستان نے لیا تھا.
خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر شبلی فراز کو وفاق وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھا جبکہ فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لے لیا تھا۔
مزید یہ کہ فردوس عاشق اعوان کی جگہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا نیا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور حکمرانی میں وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں، بعد ازاں وہ عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئی تھیں۔