وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ

اسلام آباد ،کوئٹہ (نیوزرپورٹ +نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان سے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی ملاقات،ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر گفتگو،قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے آپ سب پارٹی رہنماؤں کو سلام. وزیرِ اعظم
محترمہ مریم نواز صاحبہ، حمزہ شہباز اور پارٹی کی سینیئر قیادت کی طرف سے بلوچستان کے مسلم لیگی ارکان کیلئے نیک تمنائیں:وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے. اسی ایک ہفتے کے دوران یہ میرا بلوچستان کا دوسرا دورہ ہے.سیلاب کے دوران بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مدد اور ان کی بحالی یقینی بنائی.با صالاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی کے مواقع اور روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھونگا.
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہا ہوں.سیلاب کے دوران مسلم لیگ ن کے بلوچستان کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. سیلاب متاثرین کے دکھوں پر مرہم رکھنے پر مجھ سمیت پوری مرکزی قیادت آپ سب کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے.
اس سے قبل جب وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف کوئٹہ پہنچے تو گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیرِ اعلی بلوچستان عبدالقدوس بازنجو نے ان کا استقبال کیا.

Leave a reply