سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی
درخواست سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جاری کیس میں فریق بننے کے لیے دائر کی گئی ہے .دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث بیرون ملک جانے کے ضامن تھے،نواز شریف مفرور مجرم ہیں،شہباز شریف کو ضامن کے طور پر نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا،لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کی،لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف بیرون ملک جانے کے اجازت کیس میں مجھے فریق بنایا جائے، درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے
راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت
اسمبلی کی کارروائی کو عدالت کے فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی
واضح رہے کہ نواز شریف جب بیمار ہوئے تھے تب تحریک انصاف کی حکومت تھی، شہباز شریف نے عدالت میں ضمانت دی تھی کہ نواز شریف علاج کے بعد واپس آ جائیں گے، نواز شریف لندن گئے لیکن تاحال واپس نہ آئے، پھر حالات بدلے اور شہباز شریف وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے، عمران خان اپوزیشن میں آ گئے ،ن لیگی رہنما نواز آج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے، مریم بھی سعودی عرب پہنچ چکی ہیں، نواز شریف چار برس بعد سعودی عرب پہنچے ہیں،