شنگھائی تعاون تنظیم ، سربراہان کا اجلاس کے آغاز پر بنایا گیا گروپ فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف آج ازبکستان میں چین، آذربائیجان، قزاقستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان سے خطاب بھی شیڈول ہے ۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک سربراہان کا اجلاس کے آغاز پر گروپ فوٹو بنایا گیا کانگریس سنٹر سمرقند میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان کاگروپ فوٹو بنایا گیا
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ،وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفت نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مثالی اور گہرے تعلقات ہیں پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے نگورنو کاراباخ پر پاکستان کی آذربائیجان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا وزیراعظم نے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی پر مبارکباد دی وزیراعظم نے آرمینیا کے بلااشتعال حملے میں 71 آذری فوجیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی وزیر اعظم نےسالمیت کے تحفظ میں آذربائیجان کے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا وزیراعظم اور آذربائیجان صدر نے سیاسی، اقتصادی، توانائی، دفاع، تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھانے کاعزم کیا
وزیراعظم آفس سے وزیر اعظم کے دورہ ازبکستان کے دوسرے روز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے دوسرے روز مصروف دن گزاریں گے وزیرِ اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان سے خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم صدر قزاقستان "قاسم ژورمات توکائیف "سے ملاقات کریں گے اور اپنے دورے کے اختتام سے پہلے امام بخاری کے مزار پر حاضری بھی دیں گے ،
قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کے صدر سے یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبہ میں تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تجارت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے،وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے مو قع پر ہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ تجارت ،گیس کی فراہمی سمیت بڑے منصوبوں کے احکامات پر عمل درآمد پراتفاق کیا گیا ، ترک صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر ہمیں خوشی ہے پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصورکرتے ہیں، روس اورازبکستان میں پائپ لائن کے لیے کسی حد تک بنیادی ڈھانچہ موجود ہے