وزیراعظم شہبازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ میں ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے پہلووں جائزہ لیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری آل ویدر اسٹراٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور آہنی بھائی چارے نے وقت کی کسوٹی کا مقابلہ کیا وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے ذاتی عزم کا اعادہ کیا ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ،وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی
وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلانہ اور بروقت مدد پر صدر شی جن پنگ، چینی حکومت اور چین کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین بھر کے تمام حلقوں کی طرف سے ہمدردی اور حمایت کے اظہار پر مشکور ہے اور یہ ہماری منفرد دوستی کا حقیقی عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم "چین پاکستان دوستی کے لیے دیرینہ عزم” رکھنے والے رہنما ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے اپنے مشترکہ ویژن اور باہمی اقدار کو علاقائی تعاون اور یکجہتی کے ٹھوس عملی منصوبوں میں آگے بڑھانے کے لیے ایک بہترین فورم فراہم کیا۔ چین پاکستان پائیدار دوطرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے صدر شی کے ساتھ 5 ستمبر 2022 کو صوبہ سیچوان میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس قدرتی آفت کے دوران چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز دی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اٹھایا جائے، تاجکستان، ازبکستان، ایران اور منگولیا کے صدور کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف کی تجویز کی تائید کی گئی صدر مرزایوف کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کی تجویز ایس سی او تنظیم کی سطح پر اٹھانے پرزوردیا گیا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں تاجک صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کی تجویز کی سب سے پہلے حمایت کی صدر مرزایوف نے رکن ممالک پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں پاکستان کو بھرپور مدد اور حمایت فراہم کرنے پر زوردیا
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک سربراہان کا اجلاس کے آغاز پر گروپ فوٹو بنایا گیا کانگریس سنٹر سمرقند میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان کاگروپ فوٹو بنایا گیا
افغانستان کو نظراندازکرنا غلطی،دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا،وزیراعظم