اسلا م آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔
باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پہلے وفاقی وزرا سے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے وزرائے مملکت سے حلف لیا وزیراعظم شہبا ز شریف بھی تقریب میں موجود ہیں-
The oath taking ceremony is being covered live by PTV-News & @WorldPTV pic.twitter.com/zPeH7HIgoT
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 19, 2022
کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت ہیں جب کہ تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہیں وفاقی کابینہ میں (ن) لیگ کے 14 اور پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں۔
31رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کابینہ ارکان سے حلف لیا
حلف اٹھانے والوں میں 31وفاقی وزرا،تین وزرائے مملکت اور تین مشیر شامل pic.twitter.com/8QrRzx9NrF— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 19, 2022
واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لینے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں-
31رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کابینہ ارکان سے حلف لیا
حلف اٹھانے والوں میں 31وفاقی وزرا،تین وزرائے مملکت اور تین مشیر شامل pic.twitter.com/8QrRzx9NrF— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 19, 2022
وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف احسن اقبال رانا ثناء اللہ سردار ایازصادق رانا تنویرحسین خرم دستگیر مریم اورنگزیب خواجہ سعد رفیق میاں جاوید لطیف ریاض حسین پیرزادہ مرتضی جاوید عباسی اعظم نزیر تارڑ شامل ہیں۔
https://twitter.com/PTVNewsOfficial/status/1516304538965323781?s=20&t=vI0uvYpj3ES82HCEzsxUpw
پیپلز پارٹی سے سید خورشید شاہ نوید قمر شیری رحمان عبدالقادر پٹیل شازیہ مری سید مرتضی محمود ساجد توری احسان الرحمان عابد حسین بھائیوکابینہ میں شامل ہیں۔
جے یو آئی سے اسد محمود عبدالواسیع عبدلشکور محمد طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہوں گے۔اسرار ترین شاہزین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ بھی حلف اٹھائیں گے۔
وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر شامل ہیں. قمر زمان کائرہ ، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔