وزیر اعظم کی ڈاکٹر عافیہ کی بہن سے ملاقات؛ رہائی کی کوششیں تیز کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکی ویزے میں حکومتی معاونت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹر فوزیہ نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ ویزے کے حصول میں حکومتی معاونت فراہم کرکے آپ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بنیاد رکھی ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات.
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکی ویزے میں حکومتی معاونت پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا.
ویزے کے حصول میں حکومتی معاونت فراہم کرکے آپ نے ڈاکٹر عافیہ… pic.twitter.com/LhBAm8aNQl
— PMLN (@pmln_org) July 6, 2023
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر عافیہ کے اہلِ خانہ کے کرب کا بخوبی ادراک ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کو ڈاکٹر عافیہ سے آئندہ ملاقات کیلئے ویزے کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کرے، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں ہمارا فرض ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
وزیر اعظم نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں کو منظم اور مزید تیز کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈاکٹر فوزیہ کی وزیرِ اعظم سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں پر وزیرِ اعظم اور وزارت خارجہ کیلئے خصوصی اظہارِ تشکر کیا۔