ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب ہوئی
وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں شریک تھے،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی،ن لیگی رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام پروزیراعظم کے مشکور ہیں، ہزارہ موٹروے کے بعد الیکٹرک سپلائی کمپنی کاقیام خوش آئند ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے ہزارہ کے لوگو ں کا مطالبہ پورا کیا،ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام پر وزیراعظم کے مشکور ہیں،نوازشریف نے ہمیشہ ہزارہ کے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا،پی ٹی آئی کے وزیر نے ہزارہ میں ترقیاتی کاموں کو روکے رکھا،وفاقی وزیر توانائی و بجلی خرم دستگیر نے ہزارہ کے لیے کام کیا ،4 سال سے ہزارہ میں 30 ارب روپے کے منصوبے بند پڑ ے تھے ،
عمران خان جیسے محسن کش انسان کو نہیں دیکھا، کرتوت سب کے سامنے ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام پر خوشی ہے ،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کا منصوبہ ہزارہ کی عوام کوسہولت دے گا، امیر مقام ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور فلاحی کاموں کی بات کرتے ہیں امیر مقام کی جانب سے تمام گزارشات کو سن چکے ہیں عوامی منصوبوں اور فلا ح کے کاموں کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ہزارہ سمیت ملک بھرمیں گیس کے منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ضروری اقدامات فوری طور پر مکمل کریں گے،مئی میں جلسے کے دوران بجلی کمپنی کا مطالبہ کیا گیا تھا،عمران خان آج اپنی 4 سالہ کارکردگی کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہیں، عمران خان نے پاکستان کے معاش،سماج اور معاشرے کو نقصان پہنچایا،میں نے زندگی میں عمران خان جیسے محسن کش انسا ن کونہیں دیکھا، عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہے عمران خان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں،عمران خان نے ایک اینٹ عوامی ترقی کے لیے نہیں لگائی ،عمران خان کو لوگوں کی فکر ہوتی تو الزامات لگانے کے بجائے کام کرتے عمران خان آج اقتدار بٹھانے والوں پر الزامات لگارہے ہیں عمران خان بطور وزیراعظم ناکام ہوئے،عمران خان کی بدقسمتی 4 سال سپورٹ کے بعد بھی ناکام ہوئے گزشتہ حکومت نے ہرمعاملے میں مجرمانہ غفلت کی
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو کہا کہ ہم نے امیروں پر ٹیکس لگایا آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے کہا ہم غریب پر بوجھ نہیں ڈال سکتے آج ہمیں تنگی کا سامنا ہے اس لیے دکانوں کی بندش کا اعلان کیا ہے ،ہم آئی ایم ایف کے قرضوں اورشرائط میں جکڑے ہوئے ہیں،اگر میں ذرا سی بات کروں لوگ اپنی انگلیاں دانتوں سے کاٹ لیں گے گیس، بجلی اور تیل کی بچت ہوگی تو رقم ترقی پر خرچ ہوگی،عمران خان کو لوگوں کی فک ہوتی توالزامات لگانے کے بجائے کام کرتے عمران خان آج اقتدار بٹھانے والوں پر الزامات لگا رہے ہیں عمران خان نے سی پیک کا جنازہ نکال دیا،چینی کمپنیوں پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گزشتہ حکومت نے ہرمعاملے میں مجرمانہ غفلت کی ، عمران خان جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کے بارےمیں جوزبان استعمال کررہے ہیں وہ کوئی نہیں کرتا عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا،30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بجائے عمران خان نے الزامات لگائے، دوست ممالک نے 75سال میں اربوں ڈالر بغیر شرط دیئے ،آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر چین گئی تو میرے فرشتوں کو بھی پتہ نہیں تھا،چینی وزیراعظم نے بتایا کہ ان سے کہا کہ پاکستان ہمارے بھائیوں کی طرح ہے، مجھے علم نہیں تھا جوکچھ چینی وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو پاکستان سے متعلق کہا،ہم اب امیروں پر ٹیکس لگائیں گے،
قبل ازیں لیگی رہنما و وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ہزارہ الیکٹرک کمپنی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ، ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام کی سمری وفاقی کابینہ سے منظور ہو چکی ہے ، ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام کو جھوٹ قرار دے کر عمر ایوب ہزارہ ڈویژن سے غداری کر رہے ہیں ،میں نے خود اکتوبر 2017 میں ہزارہ الیکٹرک کمپنی کا ڈائریکٹو جاری کروایا ، 2017 میں اُس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میری درخواست پر ڈائریکٹو جاری کیا ، عمر ایوب وہ شخص ہے جس نے مشرف دور میں ہزارہ موٹروے نہیں بننے دی،عمر ایوب نے اپنے پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں ہزارہ الیکٹرک کمپنی نہیں بننے دی، عمر ایوب نے جھوٹا ویڈیو پیغام جاری کرکے ہزارہ ڈویژن کے عوام کے ساتھ غداری کی ،آج ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام کو جھوٹ قرار دینے والے عمر ایوب کو غدار ہزارہ کا لقب دیا جائے ، ہزارہ الیکٹرک کمپنی سے ہزارہ ڈویژن کی عوام کو فایدہ پہنچے گا
قبل ازیں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں ،روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ رعایت دے گا، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے، روس کے وزیر توانائی سمیت پورا وفد پاکستان آرہا ہے، ملکی مفاد میں معاملہ طے کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ریفائنریز سے میٹنگ کرنے کے بعد روس کے ساتھ بات کی تھی، معاہدے کی تیاری مکمل ہے قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا، ریفائنریز پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد میں بچت ہوگی وہاں سرمایہ کاری کریں گے، حکومت آڈٹ کرے گی، ریفائنریز اپ گریڈیشن پر پیسے لگے ، ہماری ریفائنریز فرنس آئل زیادہ تیار کرتی ہیں جس کی کہیں مارکیٹ ہی نہیں ہے، بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہورہا ہے،ہماری ریفائنریز 30 فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں ، جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پیٹرول اور ڈیزل کی فینش پراڈکٹس زیادہ بنائیں گے،
اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم
ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے