ارشد شریف کا لیپ ٹاپ عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس،تحقیقاتی ٹیم نے بلا لیا

0
62

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انتہائی قریبی، مراد سعید کے پاس ہے، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے مراد سعید کو طلب کر لیا ہے اور لیپ ٹاپ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے،ٹیم نے 28 نومبر کو مراد سعید کو طلب کیا ہے،

نجی ٹی وی جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے تبصرے سے گریزکیا،فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے مراد سعید کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے جس کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے حقائق کا پتہ چلانا ممکن ہوگا آپ ٹیم سے تعاون کریں، ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے

تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ مراد سعید پاکستان چھوڑنے سے پہلے لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

 وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

Comments are closed.