وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی گفتگو نہیں ہو گی،خواجہ آصف

0
54

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو نہیں ہو گی۔

باغی ٹی وی : خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو نہیں ہو گی۔آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا۔

وزیراعظم شہبازشریف آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر وزارت دفاع ، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں۔عمران خان پہلے سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، اگر نواز شریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہےنہیں چاہتے کہ ایسا کوئی فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنماخرم دستگیر نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کریں گے،انہوں نے پریس کانفرنس میں عمران خان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آخر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکازنوٹس جاری

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن کے دورے پر موجود ہیں جہاں آج وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں اہم سیاسی معاملات پر فیصلے بھی متوقع ہیں،علاوہ ازیں وزیراعظم کل 19 ستمبر پیر کو ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے،سراج الحق

Leave a reply