وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مزمت
وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مزمت
باغی ٹی وی :کوئٹہ میں افسوسناک دھماکے پر حکومت سمیت اپوزیشن کے قائدین نے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے . وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم رہنماؤں نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ہدایت جاری کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں پرعزم قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی عظیم قرنیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم اور یکسو ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شہیدوں کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بلوچستان حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت ذمہ داوں کے خلاف کارروائی کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے۔
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپنے بیان میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ جاں بحق ہونے والے افراد اور ان کے لواحقین کے لئے دعاگو ہیں۔ اس دھماکے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج اور افسوس ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت ذمہ داریوں کا تعین کرے۔ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل دے.
واضحرہے کہ پیر کے شام کوئٹہ کے علاقے عدالت روڈ بلدیہ ہوٹل کے قریب اس وقت خودکش دھماکہ ہوا جب کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک مذہبی جماعت حضرت ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات کے موقع پر مظاہرہ جاری رہا تھا دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت8افرادشہید ہو گئے