وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

باغی ٹی وی: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی (ADQ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب محمد حسن السویدی اور انٹرنیشنل ہولڈنگز کمپنی (IHC) کے منیجنگ ڈائریکٹر سید بصر شویب اور دیگر شامل تھے۔

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہوں اور ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات دینے کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے .


ملاقات کے دوران وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.وفد کو شعبوں خوراک اور زراعت، ہوا بازی، بجلی، متبادل توانائی بشمول شمسی توانائی, مالیاتی خدمات، صحت کی دیکھ بھال، صنعت، لاجسٹکس، رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں پاکستان کی جیو اکنامک پوٹینشل پر بریفنگ دی گئی۔

جناب محمد حسن السویدی نے ADQ کی عالمی موجودگی کو بڑھانے اور پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کی. ADQ مشرق وسطیٰ کے خطے کی سب سے بڑی ہولڈنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے پاس ابوظہبی کی نان آئل معیشت کے کلیدی شعبوں کا احاطہ کرنے والے بڑے کاروباری اداروں کے متنوع پورٹ فولیو ہیں۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار, وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف, وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ سالک حسین اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی-

Comments are closed.