وزیراعظم آج زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق ، وطن واپسی کے بعد پہلا کام جو ترجیحی طور پر عمران خان کر رہےہیںوہ زلزلہ زدہ علاقوں کی بحالی کا ہے اور اسی سلسلے میں وہ میر پور اور گرد و نواحکا دورہ کریں گے،میرپور کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں چھٹے روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
آزاد کشمیر حکومت نے ریلیف کے کاموں کی نگرانی کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی۔ شہر میں بازار اور دکانیں کھلنے کا آغاز اور معمولات زندگی کی بحالی شروع ہوچکی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کل میر پور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
جب میرپور میں زلزلہ آیا تو وزیراعظم عمران خان امریکہ میں تھے تاہم اس دوران انہوں نے حکومتی ذمہ داران کو خصوصی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ زلزلہ زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے، وزیر اعظم نے اب وطن واپسی کے اگلے دن ہی میرپور جانے کا فیصلہ کیا ہے، ادھر کمشنر میرپور کا کہنا ہے کہ نقصانات کاتخمینہ،متاثرین کی بحالی کیلیےمتاثرہ علاقوں کو7 زون میں تقسیم کیاگیاہے،
وطن واپسی پر عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیری قوم اپنے پاکستانی بھائیوں کی طرف دیکھ رہی ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، 80 لاکھ کشمیریوں کو مودی سرکار نے کرفیو میں بند کر رکھا ہے، ہم اللہ رب العزت کی خوشنودی کیلئے مظلوم کشمیری بھائیوں کا ساتھ دے رہے ہیں، دنیا ساتھ دے یا نہ دے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں، ہم ہر فورم پر مودی سرکار کی فاشسٹ حکومت کو بے نقاب کریں گے،
وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے