ڈیرہ غازیخان: پی ایم اے ڈاکٹرز کمیونٹی کی نمائندہ جماعت ہے – ڈاکٹر سعد اللہ ملک

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار،شہزادخان)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر کمیونٹی کی نمائندہ جماعت ہے ،فلڈ ہو یا کرونا وائرس ڈاکٹر کمیونٹی نے فرنٹ لائن پر کام کیا ہے ،کرونا وائرس آفات میں ڈاکٹرز نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دن رات مریضوں کا علاج معالجہ کیا اور کرونا وائرس کو شکست دی ، خیبر پختونخواں سے روجھان تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگا کر لاکھوں مریضوں کا علاج معالجہ کیا اور ادوایات فری تقسیم کیں ، عوام کو بہتر علاج معالجہ کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں یہ بات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سعد اللہ ملک نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر پرنسپل غازیخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں پاکستان کا پہلا ماڈولر آپریشن تھیٹر چند روز میں فعال ہو جا ئے گا جس میں جدید ترین مشینری نصب کی گئی ہے ڈاکٹر زاور نرسسز کی کمی کو بھی پورا کیا جا رہا ہے ، پناہ گاہ جس میں مریضوں کے لواحقین کے رہنے کے لیے 200افراد رہائش رکھ سکتے ہیں جنہیں کھانافری مہیا کیا جا رہا ہے ،مدر اینڈ چائلڈ اور ایمرجنسی بلاک کی بلڈنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اس کے قیام سے دور دراز اور شہریوں کو سہولیات میسر آئیں گی ،ڈیرہ غازیخان میں فتح خان کارڈیالوجی ہسپتال اپنی طرز کا جدید ترین مشینری پر مشتمل ہسپتال تعمیرات کے آخری مراحل میں ہے جو آئندہ چند ماہ میں مریضوں کے لیے کھول دیاجا ئے گا،تقریب میں سینئرڈاکٹر محمد یوسف نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد انجم بلوچ نے کہا کہ آئی ہسپتال کے لیے وقف کی گئی اراضی کو واگزار کراکر فوری طور پر اس پر ہسپتال کی تعمیر ات کا کام شروع کیا جا ئے، اس تقریب سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ملتان ڈاکٹر مسعود الرﺅف ہیراج ،سابق صدرڈاکٹر شکیل لغاری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف گورمانی ، ڈاکٹر عرفان اللہ ملک ، ڈاکٹر حسنین ارشاد نوحی ،ڈاکٹر عاصم بھٹی،ڈاکٹر کیپٹن اشرف نے خطاب کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ عبد الکریم رمدانی ،شاہد مسعود قیصرانی ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر طاہر فرید ترک ،ڈاکٹر گل محمد شمسی ، ڈاکٹر عبد الرحمن چانڈیہ ، ڈاکٹر شہزاد آغا ، ڈاکٹر غلام یٰسین ، ڈاکٹر راشد قریشی ، ڈاکٹر عبد الرحمن عامر قیصرانی ، ڈاکٹر حبیب اللہ شاہ ، ڈاکٹر سیف اللہ پنوار ، ڈاکٹر ابرار سیکھانی ، ڈاکٹر مجید اللہ شاہ ، ڈاکٹر موسیٰ کلیم، ڈاکٹر نصرت جاوید، ڈاکٹر یاسر بھٹی ، ڈاکٹر امجد علی کھتران ، ڈاکٹر قاضی سلامت اللہ ، ڈاکٹر اکبر علی صدیقی، ڈاکٹر ناطق حیات غلیزئی اور ڈاکٹر نوید ملغانی کے علاوہ کثیر تعداد میں ڈاکٹر ز کمیونٹی نے شرکت کی ۔

Comments are closed.