پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

0
54
masjid peshawar

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،
وزیراعظم شہباز شریف لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے سانحہ پشاور کے افسوسناک واقعہ کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو بھی طلب کر لیا،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دہشت گردی کے آج کے واقعے کے محرکات پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش ہو گی،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ خودکش حملے میں زخمیوں کی جان بچانے کے لئے خون کے عطیات دیں، خاص طور پر ‘او۔نیگیٹو’ خون کے حامل عوام، طالب علم اور پارٹی کارکنان سے اپیل ہے کہ فی الفور لیڈی ریڈنگ ہسپتال، پشاور پہنچیں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اے این پی رہنما غلام احمد بلور نے ایل آر ایچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کے قبروں میں آگ لگائے جنہوں نے ہماری دھرتی پر آگ لگائی،اللہ تعالٰی نے کسی مسلمان کو قتل کرنا بہت بڑا گناہ قرار دیا ہے،سیاسی رہنما جہانگیر ترین نے بھی دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ پشاور بم دھماکے کی مذمت کرتا ہوں، دھماکے میں شہادتوں پر غمزدہ ہوں،دلخراش واقعہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے،دعا ہے اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں .سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے پشاور مسجد میں دھماکے کی شدید مزمت کی اور کہا کہ مسجد میں دھماکہ کی خبر انتہائی تشویشناک اور دکھ کی بات ہے،اسطرح کے المناک واقعات پاکستان کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، واقعہ کی مکمل اور جلد تحقیقات ہونی چاہیئے، امام مسجد سمیت تمام شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں، انتظامیہ کو چاہیئے کہ واقع میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کی جائیں،

صدر ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے پشاور مسجد میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو شہید کرنا انتہائی افسوسناک ہے ، ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بے تحاشا قربانیاں دے چکے ہیں دشمن ایک مرتبہ پھر امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، اپنے زخمی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دشمن نے مسجد میں نمازیوں کی جان لیکر عذاب الہی کو دعوت دی ہے۔بے گناہوں کے خون سے کھیلنے والے درندوں کو کیفرکردار تک پہنچاہیں گے۔امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے بھی پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اوردہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوںمیری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،حافظ سعد رضوی نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

ایرانی سفارتخانے کی جانب سے پشاور دھماکے کی مذمت کی گئی ہے،امریکی سفارتخانے نے بھی پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پشاوردھماکے کے متاثرین اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں،امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے،

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے پشاور دھماکے میں اموات میں اضافہ ہوا ہے، دھماکے میں مرنیوالوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ120 افراد زخمی ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،ڈپٹی کمشنر پشاور نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 25 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 120 افراد زخمی ہیں،

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

Leave a reply