پی ایم ڈی سی کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے قواعد و ضوابط پر عدالت کا اہم حکم

پی ایم ڈی سی کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے قواعد و ضوابط پر عدالت کا اہم حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پی ایم ڈی سی کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے قواعد و ضوابط کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے پی ایم ڈی سی کے بنائے قواعد و ضوابط معطل کر دیے ،

جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے فریقین کو 6 نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے

درخواست گزار میڈیکل کالج نے کہا کہ پی ایم ڈی سی پسند نا پسند پر میڈیکل کالجز کو داخلوں کی اجازت دے رہا ہے،پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط قوانین سے متصادم ہیں،آغا خان میڈیکل کالج اور لمز میڈیکل کالج کو داخلے کرنے کی اجازت دی گئی ہے،

درخواست گزار نے عدالت میں مزید کہا کہ پی ایم ڈی سی نے اپواء میڈیکل کالج کو داخلوں سے روک رکھا ہے، عدالت پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کو کالعدم قرار دے،

Comments are closed.