وزیراعظم عمران خان کے اثاثہ جات میں چار بکریاں بھی شامل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ممبران قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 8 کروڑ 6 لاکھ روپے ہے ۔

الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان میں 10 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں ، زمان پارک لاہور میں سات کنال کا وراثت میں گھر ملا ہے ،وراثتی گھر کی تعمیر پر چار کروڑ 53 لاکھ روپے اخراجات آئے ، عمران خان کو بنی گالہ میں تین سو کنال کا گھر بطور تحفہ ملا ،بنی گالا کے گھر کی اضافی تعمیر پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے خرچ آیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے پاس موہڑہ نور میں 50 لاکھ روپے مالیت کا چھ کنال کا پلاٹ ہے ، ان کو میانوالی ، بھکر ، شیخوپورہ اور خانیوال میں پانچ اراضی وراثت میں ملی ہیں ۔عمران خان کے پاس ملک سے باہر نہ جائیداد ہے نہ کاروباری سرمایہ ہے جبکہ ان کے چار غیر ملکی کرنسی بینک اکاﺅنٹس ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ایک غیر ملکی کرنسی بینک اکاﺅنٹ میں 518 پاﺅنڈز ہیں ، ایک میں تین لاکھ 28 ہزار 760 ڈالرز ، ایک اکاﺅنٹ میں 1470 ڈالر ہیں جبکہ چوتھے اکاﺅنٹ میں کوئی رقم موجود نہیں ہے ۔عمران خان نے شاہراہ دستور پر دو اپارٹمنٹس کیلئے ایک کروڑ 19 لاکھ روپے ادا کر رکھے ہیں جبکہ ان کے پاس ایک کروڑ 99 لاکھ روپے کیش ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی اراکین کی تعیناتی پر عدالت کا بڑا حکم، اپوزیشن پریشان

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے خلاف مقدمات کے حوالہ سے اہم خبر

الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے، چیف الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے پاس پاکپتن ، اوکاڑہ اور بنی گالہ میں چار جائیدادیں ہیں ، عمران خان نے اپنی فیروز والا شیخوپورہمیں جائیدادوں کو فروخت کر دیاہے ، فیروز والا میں فروخت جائیداد سے سات کروڑ روپے سے زائد ملنے ہیں۔ عمران خان کے بینک اکائنٹ میں پانچ کروڑ 66 لاکھ روپے ہیں ۔ اس سب کے علاوہ عمران خان کے پاس دو لاکھ روپے مالیت کی چار بکریاں بھی ہیں ۔

ارکان پارلیمنٹ سے اہل خانہ کے اثاثوں کے گوشوارے طلب

Shares: