وزیراعظم کے دورہ لاہور کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم منصوبے کا کیا افتتاح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سنٹر پوائنٹ گلبرگ پر لعل شہباز قلندرؒ (فردو س مارکیٹ) انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کر دیا

•انڈر پاس کو تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے گلبرگ اور کینٹ ایریا کے دوران آمدورفت بلا تعطل ہوگی-لعل شہباز قلندر ؒ انڈر پاس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہری مستفید ہوں گے -تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا، تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے، 560 کلو میٹر طویل لعل شہباز قلندرؒ انڈر پاس دونوں اطراف 2، 2 لین پر مشتمل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، منصوبے کو عظیم صوفی لعل شہباز قلندرؒ کے نام سے منسوب کیا ہے، لاہور شہر کی تعمیر و ترقی پر پوری توجہ ہے، لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں، لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔

لعل شہبازقلندر انڈرپاس کا سنگ بنیاد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 18 مئی کو رکھا تھا ،منصوبے پر باقاعدہ کام 5 جون کو شروع کیا گیا۔منصوبہ 3 ماہ کی بجائے 5 ماہ میں بھی مکمل نہ ہوا،وزیراعلیٰ نے 4 ماہ کے منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرنیکا حکم دیا تھا ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 20 نومبر کو افتتاح کرنا تھا،ناقص تعمیراتی کام اورسست رفتارکی وجہ سے افتتاح نہ ہوسکا ،

Shares: