وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران بھارتی وفد فرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مودی سرکار خوفزدہ ہو گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہال سے بھارتی وفد اٹھ کر چلا گیا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں یا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں تو یہاں کی اپوزیشن اجلاس کا بائییکاٹ کر دیتی ہے، اب جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا تو بھارت کا نمائندہ ہضم نہیں کر سکا، اس میں سچ سننے کی طاقت نہیں تھی اسلئے وہ ہال سے باہرچلا گیا
وزیراعظم عمران خان نے اپنے تاریخی خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اقوام عالم کے سامنے آشکار کیے ہیں۔ انہوں نے فاشسٹ بھارتی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔
Breaking: Indian delegate at the General Assembly Hall walks out as PM Imran Khan starts his diatribe about India. pic.twitter.com/68lKLrpPq8
— Sidhant Sibal (@sidhant) September 25, 2020
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پرغیرقانونی قبضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے بابری مسجد کو شہید کیا، بھارت نے کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کیا اور کشمیریوں کو محصور کرنے کے لیے اضافی فوج کو تعینات کیا گیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کے رائٹ آف رپلائی پر پاکستان کا جواب بھی سامنے آ گیا۔ پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں اور بھارتی تسلط میں 70 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے۔ بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں تاہم بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہو گا اور کشمیری حق خودارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہو گا۔