وزیراعظم کا اراکین کو فنڈ دینے کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے جمع کروایا جواب

0
44

وزیراعظم کا اراکین کو فنڈ دینے کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے جمع کروایا جواب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا ارکان اسمبلی کو فنڈز جاری کیئے جانے کا معاملہ ،‏سپریم کورٹ میں وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس‏،سندھ حکومت نےسیکرٹری خزانہ کےدستخط سے تحریرجواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا‏

سندھ حکومت نے تحریری جواب‏ میں کہا کہ سندھ حکومت نےکسی رکن اسمبلی کوترقیاتی فنڈجاری نہیں کیا،ترقیاتی فنڈدینےکامعاملہ اسمبلی میں پیش کرناہوتاہے،ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق دیا جائےگا،

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جواب جمع کرائے تاکہ کل تک جائزہ لے سکیں، سندھ حکومت سے بھی ترقیاتی فنڈز سے متعلق جواب طلب کر لیا گیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے پر اخباری خبر پر نوٹس لیا تھا ۔ جسٹس قاضی فائز نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کا اراکین اسمبلی کو فنڈز دینا آئین و قانون کے مطابق ہے؟، فنڈز آئین، قانون، عدالتی فیصلوں کےمطابق ہیں تو معاملہ بند کردینگے، اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کریں۔

جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز آئین و قانون کے مطابق ہوئےتو چیپٹر ختم کردینگے، ترقیاتی فنڈز کا معاملہ آئین کے مطابق نہ ہوا تو کارروائی ہوگی

Leave a reply