مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد : نئی نویلی دلہن کےاندھے قتل کا معمہ حل، سفاک شوہر گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ...

کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی

اسلام آباد: ”کے الیکٹرک“ کمپنی کی ناقص حکمت عملی...

حضرت خدیجہ طاہرہ کی عظمت.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے...

وزیراعظم کا گھریلو صارفین کو سستی بجلی فراہمی کا حکم

وزیراعظم کا گھریلو صارفین کو سستی بجلی فراہمی کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت توانائی شعبے کا جائزہ اجلاس ہوا

اجلاس میں وفاقی وزراء عمر ایوب، مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاونینِ خصوصی تابش گوہر، ندیم بابر، وقار مسعود اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی،اجلاس میں وزیرِ اعظم کو توانائی کے شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

بجلی کی پیداوار اور ترسیل کی بہتری اور انرجی مکس کو بہتر اور ماحول دوست بنانے کے ساتھ ساتھ سستی بجلی بنانے کے مجوزہ منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی. اسکے علاوہ جاری منصوبوں پر پیش رفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا.

وزیرِ اعظم کو گزشتہ حکومتوں کی طرف سے کئے گئے معاہدوں اور ان کے معیشت اور عام آدمی پر منفی اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا،وزیرِ اعظم کو حکومت کی طرف سے کروناء وباء کے باوجود صنعت اور عام آدمی کے ریلیف کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے بھی بتایا گیا.

وزیرِ اعظم نے توانائی شعبے کی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گھریلو صارفین کے ریلیف اور صنعتوں کو بلاتعطل اور سستی بجلی کی فراہمی کو ترجیحات میں سر فہرست رکھنے کی ہدایت کی. مزید وزیرِ اعظم نے اصلاحات کو دیر پا اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھنے پر زور دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan