باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدراور سیکرٹری کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں بین الصوبائی رابطے کی وزیر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں، صدر اور سیکرٹری پی ایچ ایف نے وزیر اعظم کو قومی کھیل کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی،صدر اور سیکرٹری پی ایچ ایف نے قومی کھیل بحالی کے پلان سے آگاہ کیا
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن انتظامیہ پرمکمل اعتماد کا اظہار کر دیا،حکومت نے ہاکی کی بہتری کیلئے پی ایچ ایف کا آئین تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین پی سی بی طرز پربنایا جائے گا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کا انتظامی ڈھانچہ فوری طورپر پی سی بی کی طرزپربنایاجائے،وزیراعظم نے پی ایچ ایف حکام کوپی ایس ایل طرزکی ہاکی لیگ کرانے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم عمران خان نے چاروں صوبوں میں ایلیٹ ہاکی اکیڈیمیز قائم کرنےکی ہدایت بھی کی،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں پی ایچ ایف کےساتھ مل کراکیڈیمیزکاقیام عمل میں لائیں،ہاکی کھیل کی بہتری کےلیےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے،قومی کھیل کوبحال کرکےماضی کاعروج واپس لایاجائےگا،
سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم سے ملاقات بہت اچھی رہی ۔ وزیر اعظم کو ہاکی بحالی کے حوالے سے اپنے پلان سے آگاہ کیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمن ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے دو میچز کا انعقاد