سیکیورٹی ڈائیلاگ،وزیراعظم کریں گے افتتاحی تقریب میں اہم اعلان

0
53

سیکیورٹی ڈائیلاگ،وزیراعظم کریں گے افتتاحی تقریب میں اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے

ڈائیلاگ قومی سلامتی ڈویژن اور قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کے تھنک ٹینک کے زیراہتمام ہورہا ہے سیکیورٹی ڈائیلاگ آج سے دو روزکیلئے نیشنل لائبریری آف پاکستان اسلام آباد میں ہورہا ہے مشاورتی پورٹل سے قومی سلامتی پر تھنک ٹینک اور یونیورسٹیاں پالیسی سفارشات شیئر کر سکیں گی وزیر اعظم عمران خان مشاورتی پورٹل کا بھی افتتاح کریں گےوژن میں معاشی خوشحالی اور انسانی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی ہے جامع قومی سلامتی ویژن روایتی اور غیر روایتی سلامتی کے ستونوں پر مبنی ہےوزیراعظم پاکستان جامع قومی سلامتی کے وژن پر تبادلہ خیال کریں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ڈائیلاگ قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ موجودہ اور سابق عہدیداران اورمقامی وعالمی پالیسی کے ماہرین شرکت کریں گے،اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کی جائے گی۔وفاقی وزرا کے علاوہ اکیڈمی اور میڈیا کے ممبران بھی اس میں شرکت کریں گے،

Leave a reply