وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں کریں گے اہم اعلان

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں کریں گے اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت کریں گے اور قوم کو پالیسی بیان دیں گے وزیراعظم عمران خان ساڑھے 4 بجے قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان ملکی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم گستاخانہ خاکوں کے اقدام کیخلاف اقدامات سے آگاہ کریں گے

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں، یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہیں ،یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، پاکستان کے تمام لوگ نبیؐ سے پیارکرتے ہیں، پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا،یقین دلاتا ہوں دنیا کے دیگرممالک کوساتھ ملا کر مہم چلائیں گے بعض مغربی ممالک مسلم ممالک کی دل آزاری کرتے ہیں،میری مہم کا حصہ بنیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پوری دنیا میں پہنچائیں گے، ملکر ایسے اقدامات کریں گے کہ مغرب آقا (ص) کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکے گا ہماری قوم سب سے زیادہ دین سے اور حضرت محمد ﷺ سے پیار کرتی ہے،

Comments are closed.