باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کو مبارک باد دیتا ہوں

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے، ہمیں بحثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا ،عازمین حج نے رات منیٰ میں قیام کیا اور نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوگئے 10 لاکھ سے زائد عازمین آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے، خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجکر 40 منٹ پر دیا جائے گا ،عازمین حج میدان عرفات میں جمع ہو رہے ہیں اور مغفرت کی طلبی سمیت دعاوں میں مصروف ہیں

Shares: