باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر تابش گوہر کو وزیراعظم عمران خان کا خصوصی معاون برائے توانائی مقرر کر دیا گیا ہے
وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد تابش گوہر کے معاون خصوصی مقرر ہونے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،
تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او رہے اور 2012 میں ان کی زیر نگرانی کے الیکٹرک 17 برسوں بعد پہلی بار منافع میں آئی۔
تابش گوہر اکتوبر 2015 میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے الیکٹرک اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوئے تھے، آج انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا ہے