وزیراعظم عمران خان کو اپنے نمبر پراعتماد نہیں،بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اوپن بیلٹ معاملے پر صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ممبران اسمبلی پرعدم اعتماد کردیا ہے،حکومت عوام سےان کاحق چھینناچاہ رہی ہے،درست وقت پرفیصلہ کرلیا جاتا توقانون سازی ہوجاتی اگرحکومت ترمیم کرناچاہتی تھی توسیاسی جماعتوں کواعتمادمیں لیتی،حکومت کومعلوم تھا پیپلزپارٹی اورن لیگ اوپن بیلٹ کی مخالف ہیں،الیکٹورل ریفارمزمیں اوپن بیلٹ کوشامل کیاجاسکتاتھا،حکومت نےجمہوری طریقہ اختیارنہیں کیاسپریم کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی حکومت ہرحربہ استعمال کرکے دھاندلی کرناچاہتی ہے
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کیاآپ سپریم کورٹ پردباوَڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،آئین میں ترمیم صرف قومی اسمبلی اورسینیٹ کرسکتی ہے،اسمبلی میں سینئراراکین پرحملہ کیا گیا کسی کوبات نہیں کرنے دی گئی،آرڈینیس کابینہ سےپاس کرایاجارہاہے معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے،عدم اعتمادجمہوری اورپالیمانی طریقہ ہے ،آرڈیننس کابینہ سےپاس کرایاجارہاہےاستعفوں کوآگے کیسےب ڑھائیں گےیہ معاملہ ابھی بھی زیربحث ہے،سیاسی اورقانونی ماہرین کی رائےتھی سینیٹ الیکشن لڑنا چاہیے،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اصلاحات چاہتی ہے لیکن صرف ایک الیکشن کیلیے نہیں ،ہمارامقصداس کٹھ پتلی کوہٹاناہے،ہم سب مل کر سینیٹ الیکشن میں حکومت کا مقابلہ کریں گے حکومت سینیٹ الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے،ثابت ہوگیا وزیراعظم عمران خان کو اپنے نمبر پراعتماد نہیں،سینیٹ میں اوپن بیلٹ معاملے پر صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے،