بیجنگ :جوبائیڈن انتظامیہ کوپہلا جھٹکا؛چین نے امریکی بحری جہاز”جان میکین”کودھکے دے کربھگادیا،اطلاعات کے مطابق امریکی جنگی جہاز "جان میکین” کو بے دخل کردیا گیا۔

چین نے امریکی جنگی بحری جہاز کو بحر جنوبی چین سے بے دخل کر دیا ہے، یہ واقعہ جوبائیڈن کے دور صدارت میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی افواج کی جنوبی کمانڈ نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ چین نے جزیرہ جی شا کے قریب جنگی جہاز اور فضائی بیڑہ تعینات کر دیا ہے تاکہ غیر ملکی جنگی جہازوں کی در اندازی کو روکا جا سکے۔

چین نے بحر جنوبی چین میں امریکی جنگی جہاز جان میکین کو داخل ہو نے سے روکا جو گائیڈڈ میزائلوں سے لیس تباہ کن بحری جنگی جہاز ہے۔

دوسری طرف اس حوالے سے پینٹا گان نے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے اوریہ امید کی جارہی ہے کہ امریکہ اگلے چند دنوں تک کوئی سخت فیصلہ کرنے کی کوشش کرے گا

Shares: