وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے سے متعلق پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ پی ڈی ایم کو کس نے دے دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے سے متعلق پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ دے گی

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صادق اور امین نہیں ہے، پٹیشن دائر کرنی چاہیے،پی ڈی ایم مشترکہ طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے،

پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں عمران خان کی نا اہلی کی پٹیشن پر مشاورت کا مشورہ بھی دے گی،آج کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کی پٹیشن کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ ہوگا،

دوسری جانب ن لیگی رہنما اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کچھ گھنٹے انتظار کرلیں، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے خوشخبری ملے گی، پی ڈی ایم ایک پیج پر رہے گی اور حکومت کو تگڑا ٹائم دے گی،

ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ امید ھے آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں اتحاد اور اتفاق سے بہترین فیصلے ھونگے ۔اور اچھی خبر آئے گی میری پچھلے ہفتے میاں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی وہ کہتے ہیں میں پی ڈی ایم کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہوں ۔۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج رائیونڈ میں ہوگا،اجلاس جمعہ کی دوپہر ڈیڑھ بجے مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہو گا. اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی (ن) لیگ کرے گی، پی پی نےمولانا کے لاڑکانہ جلسےمیں شرکت نہ کرنےکا جواب آج دے دیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج کےسربراہی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، اجلاس میں پی پی کی نمائندگی یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کرینگے۔

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا مطالبہ

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں کے برعکس پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات اور ضمنی انتخابات میں شمولیت کا اعلان کرچکی ہے، پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم کےاستعفوں کےفیصلےپر بھی شدیدتحفظات ہیں، پیپلزپارٹی سندھ حکومت کی قربانی نہیں دیناچاہتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے پہلے آصف زرداری نواز شریف کو استعفوں کے معاملے پر راضی کرچکےہیں، صورت حال کے تناظر میں پی ڈی ایم کی جانب سے استعفیٰ نہ دینے سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے۔

گذشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان کی فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی سے اہم ملاقات کی تھی، جسے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔

Shares: