کراچی :ش لیگ حکومت کی اتحادی ’آج شہبازشریف نہیں آئے تو کھلی جنگ ہو گی‘:اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ شہبازشریف اسمبلی نہیں آئےتو ن لیگ اور پی پی کی کھلی جنگ ہو گی اگر کھلی جنگ ہوئی تو پھر باپ کو بھی باپ بنانا پڑا تو بنائیں گے۔
ذرائع کے نبیل گبول نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نہ ہوایساکبھی نہیں ہوا نوٹس کی بات کرناکوئی عذر نہیں، حکومت کیساتھ ساتھ اپوزیشن سے بھی عوام ناراض ہیں اپوزیشن لیڈراس لیےنہیں آئیں گےکہ مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔
نبیل گبول نے کہا کہ ایک بھائی لندن میں بیٹھاہےکہتاہےبیمارہوں پاکستان نہیں آؤں گا دوسرابھائی پاکستان میں موجود ہے اوراسمبلی نہیں آتا ایسارہاتوعوام حکومت کیساتھ اپوزیشن کوبھی جوتے مارے گی کل شہبازشریف اسمبلی نہیں آئے تو پھرکچھ بھی ہوسکتا ہے
نبیل گبول نے کہا کہ رپورٹس یہ ہیں کہ ش لیگ حکومت کی اتحادی جماعت ہے اورایک حکمت عملی کے ذریعے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرکے حکومت کوبجٹ پاس کرنے کا موقع دیا گیا ہے