اسلام آباد:ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستا ن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو پارٹی فنڈنگ کیس میں 18 جنوری کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے احتجاج سے ایک دن قبل ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کر لیا، الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو اٹھارہ جنوری کو دن 12 بجے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکمدیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے 18 جنوری کو پیپلزپارٹی کو دن 2 بجے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔