اسلام آباد : ‘ن لیگ اور پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کوچکمہ دیں گی’ایک بڑی شخصیت کا دعویٰ‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک بڑی شخصیت نے دعویٰ کیا ہےکہ مولانا کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا ہے ، ن لیگ اورپی پی مولانا کو چکمہ دے دیں گی

ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے اس بڑی شخصییت کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نےپہلےبھی دھرنادیاپی پی اورن لیگ نےتنہاچھوڑدیا اور اب بھی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی دوسری جماعتیں چھوڑدیں گی۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ دونوں پارٹیاں حکومت کرتی رہیں انہوں نےکیاحالات بدلے، قرضےکی قسطیں ہم اداکررہےہیں مہنگائی وقتی طورپرہے، پی پی ن لیگ نےجودستاویزات دی مان گئےتوتحریک ختم ہوجائےگی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے گفتگو بند کر دی،پارلیمان میں بھی بات نہیں ہوتی، ہمارےپاس سڑک پرآنےکےعلاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں ہےہم جب بھی کوئی بات کرتےہیں توکہتےہیں این آراومانگاجارہاہے۔

Shares: