ایبٹ آباد: آزادکشمیرمیں ن لیگ اپنے انجام کے قریب پہنچ گئی:ایک اوررہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کو بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے، خبریں ہیں کہ کابینہ کے اہم ترین ممبر سردار میر اکبر خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق لیگی رہنما نے اس اہم سیاسی فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سردار میر اکبر خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی سے اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔ میر اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت، ان کی مثبت پالیسیوں اور تحریک کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا۔
خبریں ہیں کہ اس اعلان کے بعد تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے پچیس جولائی کو ہونے والے الیکشن کیلئے سردار میر اکبر خان کو ایل اے 16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔