ن لیگ عدالتوں پراثراندازہونےکی تاریخ رکھتی ہے،مگراب ایسا انہیں چلے گا:یہ خود پھنسیں گے، وزیراعظم

0
56

اسلام آباد:ن لیگ عدالتوں پر اثرانداز ہونے سے متعلق تاریخ رکھتی ہے،مگراب ایسا انہیں چلے گا: یہ خود پھنسیں گے، وزیراعظم کے بیان نے ن لیگ کے کالے کرتوں کوایک بارپھربےنقاب کرنے کا اشارہ دے دیا ،گلگت بلتستان کی سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم کے انکشافات کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدالتوں پر اثرانداز ہونے سے متعلق تاریخ رکھتی ہےاور انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر اورسینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے معاملے کے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔

شہزاد اکبر نے بریفنگ میں بتایا کہ بظاہر لگتا ہے اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے، بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔بیرسٹرعلی ظفرکا بریفنگ میں کہنا تھاکہ عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے بارے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے اور ن لیگ نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، ن لیگ اس معاملے میں خود پھنسے گی، معاملہ عدالت میں ہے وہی اسے دیکھے گی۔

اتحادیوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اتحادیوں کے تحفظات جلد دور ہو جائیں گے، اتحادی ہماری فیملی کی طرح ہیں۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ن لیگ قیادت کو بتایا گیا ہے کہ ایسے الزامات سے ن لیگ کوفائدہ ہونے کی بجائے نقصان پہنچ سکتا ہے اوراگریہ چیز ثابت نہ کرسکےتو ن لیگ کی سیاسی موت کےساتھ عدالتی موت بھی ہے اور اگراس حد تک کوئی یہ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا توپھراس سے حکومت یا سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکوکوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا کیوں کہ بحیثیت ایک چیف جسٹس کے وہ کسی بھی کیس کے قانونی پہلووں پررائے دے سکتے ہیں

Leave a reply