ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس،وزیراعلیٰ کےاعتماد کے ووٹ پرمنصوبہ بندی کرلی

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ سمیت سیئنر رہنماؤں نے شرکت کی۔

پنجاب میں آٹامزیدمہنگا،نان بائیوں کاروٹی کی قیمت 40روپےکرنےکااعلان

اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے 9 جنوری کے اجلاس کی پیش بندی کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل کر لی، اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اتحادی اور ن لیگ کے پنجاب اسمبلی کے اراکین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطہ کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی مشاورت ہوئی، ممکنہ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہو گا یہ بھی مشترکہ کمیٹی طے کرے گی۔

کےالیکٹرک کی اجارہ داری جولائی تک ختم ہوجائیگی:چیئرمین نیپرا

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر اہم ترین اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کیلئے اعتماد کا ووٹ 11 جنوری کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی سینئر پارٹی قیادت کے علاوہ سپیکر سبطین خان، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ہاشم ڈوگر ، راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، سردار حسنین بہادر دریشک اور خیال کاسترو سمیت ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

اجلاس کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اس موقع پر شرکاء نے تجویز دی کہ ہمارے اراکین پورے ہیں، اعتماد کا ووٹ 11 جنوری کو عدالتی فیصلے کے بعد لیا جائے، اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں۔

Comments are closed.