لاہور:ن لیگ نے ایک اورشخصیت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق پارٹی میٹنگز میں عدم شرکت مسلم لیگ ن یوتھ ویمن ونگ لاہور کی صدر سمیرا کومل کو مسلم لیگ ن نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے یوتھ ونگ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا۔

ن لیگ لاہور کی طرف سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 26 اپریل کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تین رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

صدرمسلم لیگ ن یوتھ ویمن ونگ کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس دے دیا گیا ۔سیکرٹری جنرل یوتھ ویمن ونگ پنجاب عائشہ لودھی کی جانب سے سمیرا کومل کو شوکاز نوٹس دیتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا نہیں سکی۔

Shares: