اسلام آباد:ان کی حوس کا اندازہ کریں:پیسہ بنانے کے لیے ن لیگ کوبرطانیہ میں پرائیویٹ کمپنی رجسٹرڈ کروا رکھاہے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے برطانیہ میں رجسٹرڈ کمپنی کے طورپرسامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے ، اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرح حبیب نےبھی تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ(ن) برطانیہ میں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ ہے،
فرخ حبیب نے پاکستانیوں سے سوال کیا کہ مجھے بتائیں کہ کیا کوئی سیاسی جماعت بھی کمپنی بن سکتی ہے؟ کمپنی کے طور پر آپ وہاں کسی بھی طرح کا کاروبار کرسکتے ہیں، آپ کے پہلے اقامے نکلے، اب آپ کی پرائیویٹ کمپنی بھی نکل آئی ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کا آرٹیکل 6 تھری اور آئین کا آرٹیکل17 تھری ہے، تمام رجسٹرڈ پارٹیوں کیلئے انتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کروانا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو گھڑا پی ٹی آئی کیلئے کھود رہے تھے اس میں آپ خود گررہے ہو،2017ء سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں کیس ہے، الیکشن کمیشن متعدد اجلاس کرچکا ہے، تین آرڈرز بھی پاس کرچکا ہے، 24 ستمبر2020ء کو حکم دیا کہ دونوں کی جماعتوں کی طرف سے بارہا اسکروٹنی کمیٹی کے بلانے کے کوئی پیسوں کاریکارڈ جمع نہیں کروایا گیا، آپ اپنا جواب تو دیں، اس کی تفصیلات یہ ہیں، مسلم لیگ ن برطانیہ میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے، کیا کوئی سیاسی جماعت بھی کمپنی بن سکتی ہے؟کمپنی کے طور پر آپ وہاں کسی بھی طرح کا کاروبار کرسکتے ہیں، آپ کے اقامے ویسے ہی نکل آئے ہیں اب آپ کی پرائیویٹ کمپنی بھی نکل آئی ہے۔
مسلم لیگ ن برطانیہ میں بطور پرائیویٹ کمپنی رجسٹرڈ ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ دونوں جماعتوں کیجانب سے اسکروٹنی کیلئے ریکارڈ جمع نہیں کرایا گیا۔ الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان لینے کیلئے اکاؤنٹس جمع کروانا ضروری ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکاؤنٹس میں آئے پیسوں کا ریکارڈ جمع کروانے کو تیار نہیں۔ ریکارڈ جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن 3 آرڈرز جاری کرچکا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پرنسپل ایجنٹ آصف علی زرداری ہیں۔ نوازشریف اپنی ہی پارٹی کو10 کروڑ فنڈز دیتے ہیں۔ میں مریم نواز کی طرح نہیں کہہ سکتا کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں۔ نوازشریف10 کروڑ روپے فنڈ دیتے ہیں اور پھر 6 کروڑ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیتے ہیں۔ میڈیا کے نام پر 70 کروڑ روپے مسلم لیگ ن نے اپنے اکاؤنٹس میں لکھا ہوا ہے۔
پی ڈی ایم والے اتنا جھوٹ بولتے ہیں تاکہ عوام کو گمراہ کیا جائے۔ پی ڈی ایم کی صورت میں پاکستان میں جھوٹوں کی منڈی لگی ہوئی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستانی سیاست نے چیزوں کواتنا تبدیل کیا جس میں کرپشن کو کرپشن اور حلال حرام میں کوئی فرق نہیں کرتا تھا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے سیاست کو کاروبار کو ذریعہ بنایا، اس سے پوری قوم کے اخلاقی معیار کو تا رتار کیا گیا۔