اسلام آباد : ن لیگ کا زوال جاری:گلگت بلتستان انتخابات سے پہلے ن لیگ کوایک اوربڑادھچکا،اطلاعات کے مطابق ملک کے باقی صوبوں اورعلاقوں میں نواز لیگ کے زوال کاسلسلہ ابھی جاری ہے کہ آزادکشمیر سے ن لیگ کوایک بہت بڑاجھٹکا لگ گیا ہے،
مظفرآباد سے مسلم کانفرنس کے ذرائع کےمطابق سابق وزیر منصف داد کے صاحبزادے راجہ نعیم منصف داد نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی۔
دوسری طرف گلگت بلتستان انتخابات پرنظررکھنے والے ماہرین اورتجزیہ نگاروں کا کہنا ہےکہ ن لیگ کوبہت بڑا نقصان ہورہا ہے ، اورہوسکتا ہے کہ ن لیگ کوگلگت میں کوئی بھی نشست نہ مل سکے
ذرائع کے مطابق نعیم منصف دادنےسردارعتیق کی موجودگی میں شمولیت کاباضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا حلقہ چڑھوئی میں مسلم کانفرنس کومضبوط بنائیں گے، حلقہ چڑھوئی مسلم کانفرنس کاقلعہ بنے گا۔
اس موقع پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سرداد عتیق نے کہا کہ تبدیلی کے اثرات آزادکشمیر کی سیاست پر مرتب ہونگے، آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا تجربہ ناکام ہوگیا۔
سرداد عتیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جبر کر کے مسلم کانفرنس کو توڑا تھا، جی بی صوبےکی بات ہوئی تو راجہ فاروق نیلم چلے گئے اور آج رونا دھونا شروع کردیا ہے، راجہ فاروق حیدراب اقتدارآپ کو ٹھوکر مارنا چاہتا ہے۔








