لاہور:ن لیگی رہنما:عطااللہ تارڑکوڈی سی کودھمکیاں دینے پرجیل بھیج دیا گیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگی رہنما ، مریم نواز اورنوازشریف کے چہتے عطااللہ تارڑ افسران بالا سے بدتمیزی کرنے لگے
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء تارڑ کوافسران سے بدتمیزی کرنے اوردھمکیاں دینے پر گوجرانوالہ میں گرفتار کرلیا گیا
انہیں گوجرانوالہ کے علاقے علی پورچٹھہ میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق عطاء تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں تھانے پرحملے، پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس مقدمے میں 4 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان شامل ہیں،عطاء تارڑ سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے