لاہور:ن لیگی رہنما نے قیادت کی ہدایت پرسرکاری ملازمین کودھمکیاں اوران کی توہین کرنی شروع کردیں ،اطلاعات کے مطابق ابھی ن لیگ کی حکومت پنجاب میں اقتدارمیں آئی نہیں لیکن سرکاری ملازمیں کو دھمکیاں دینی شروع کردی گئی ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی توہین اور ان کو دھمکیاں قیادت کی ہدایت پردی جارہی ہیں ،انھوں نے کہا سرکاری ملازمین سن لیں حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں، اس لیے کوئی غیر قانونی کام کر کے اپنی نوکریوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ اگر کل انھیں روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر وہ بھی سرپرائز دیں گے۔
ادھر اس حوالے سے کچھ دیر پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے کہا ووٹ کا حق آپ نہیں چھین سکتے، جیلوں میں بھی ممبران کو بھی حق ہے، ہم نے بھی سرپرائز تیار کر رکھا ہے۔
رانا مشہود کس طرح دراندازی فرما رہےہیں اور سخت لہجہ اپنا رہے ہیں اپنے رویے کی خود ہی تصدیق کچھ اس طرح کررہےہیں
نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا مشہود احمد خاں نااہل حکومت کے اس ظالمانہ رویے پر برہم ، پنجاب اسمبلی میں ممبران پنجاب اسمبلی کی افطاری کا سامان کو روک دیا گیا۔@CMShehbaz @HamzaSS @pmln_org @MaryamNSharif @NawazSharifMNS @betterpakistan pic.twitter.com/TRtWsinZFI
— Rana Mashhood Ahmad khan (@ranamashhood) April 3, 2022
رانا مشہود نے کہا اسمبلی میں توڑ پھوڑ کس نے کی، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، ہم اس ملک کے وفادار ہیں، اس کی خوش حالی چاہتے ہیں، ہم نے احتجاج اسمبلی کے باہر کھڑے ہو کر کیا تھا۔
رانا مشہود نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ توڑ پھوڑ میں پرویز الٰہی ملوث ہیں، سیکریٹری اسمبلی ڈوریں ہلا رہے تھے، اسمبلی میں کیمرے لگے ہوئے ہیں ان کی فوٹیجز سامنے لائیں، جن لوگوں نے توڑ پھوڑ کی ان کے نام سامنے آ چکے ہیں، ان کا جھوٹ سامنے آ چکا ہے اب ان کا احتساب ہوگا۔
جب رانا مشہود سے صحافی نے سوال کیا کیا اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لائیں گے؟ رانا مشہود نے جواب دیا کہ کل بہت سے سرپرائز دیں گے۔
انھوں نے کہا سرکاری ملازمین سن لیں حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں، اس لیے کوئی غیر قانونی کام کر کے اپنی نوکریوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔