سیالکوٹ: این اے 75 ضمنی الیکشن: ووٹوں کی گنتی جاری، مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی پر برتری: ،اطلاعات کے مطابق این اے 75 میں ایک مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی جاری ہے اور آخری اطللاعات تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف پر 20ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 75 کی پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی، ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار کے درمیان مقابلہ ہوا۔
این اے 75 کے حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 47 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ پاک فوج کو سٹینڈ بائی کے طور پر رکھا گیا۔ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا جبکہ پر امن پولنگ ہوئی۔
ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، 315 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی اسجد ملہی نے 76844جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار نے 97844 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کو 20ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰپنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کچھ ایسی گفتگو شروع کردی ہے جس سے صاف ظاہرہورہا ہےکہ انہوںنے یہ شکست تسلیم کرلی ہے اورشفاف الیکشن کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو دیا ہے