ن لیگی ایم این اے نے استعفیٰ اسپیکرکوبھیجنے کے بعد واپس لینے کااعلان کردیا

0
53

لاہور:ن لیگی ایم این اے نے استعفیٰ اسپیکرکوبھیجنے کے بعد واپس لینے کااعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق رہنمان لیگ سجاد اعوان نے کہا ہے کہ میں خود حیران ہوں میرا استعفیٰ قومی اسمبلی کیسے پہنچا ہے، اسپیکر سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ واپس لےلوں گا۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سجاد اعوان نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو وٹس ایپ کیا تھا، اپنا استعفیٰ پارٹی صدر اور جنرل سیکریٹری کو وٹس ایپ کر دیا تھا، وٹس ایپ میں لکھا تھا میں اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کےحوالےکرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 25دسمبر کو استعفےکی اصل کاپی لاہور میں جمع کراؤں گا لیکن خود حیران ہوں میرا استعفیٰ قومی اسمبلی کیسے پہنچا ہے، اسپیکر سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ واپس لےلوں گا۔

Leave a reply