کراچی :اگرایسے ہوا تون لیگ 500 سے نہیں 10 ہزارووٹوں سے ہارے گی:اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ سعیدغنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر این اے 249میں ری پولنگ ہوئی تون لیگ 500ووٹوں سےنہیں5سے10ہزارووٹوں سےہارےگی ،
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10دن پہلےکہاتھاکہ ن لیگ سےجیتیں گے، الیکشن سےپہلےچندلوگوں کی رائےسےآپ نتائج تک نہیں پہنچ سکتے ،
شاہدخاقان عباسی کسی ایک پولنگ اسٹیشنزکاتوبتائیں جہاں دھاندلی ہوئی ہے؟ 1988سےلیکر2018تک دیکھاجائےتو ہرباردھاندلی ہمارےساتھ ہوئی ، اگرآپ سلیکٹرزکی بات کرتےہیں توڈسکہ اورنوشہرہ میں آپ کیسےجیت گئے؟۔
ذرائع شہبازشریف،حمزہ اورسعدرفیق کی ضمانت ہوجائےتوٹھیک لیکن زرداری کی ضمانت پرڈیل کاطعنہ دیا جاتا ہے ، جہاں سےن لیگ جیت جائےتوٹھیک ،پیپلزپارٹی جیت جائےتوکہتےہیں ڈیل ہوئی ،
سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ اگرآصف زرداری کی ضمانت ڈیل کانتیجہ ہےتوپھرشہباشریف اوردیگرکی ضمانت بھی ڈیل کانتیجہ ہے ، دہرےمعیارنہیں چل سکتے ، جب ہم کہتےہیں پیپلزپارٹی رہنماوَں کےکیسزسندھ میں چلائیں توکہتےہیں یہ ڈیل ہے۔