سوات جلسہ:ن لیگ کامطالبہ،الیکشن کمیشن نےقبول کرلیا:وزیراعظم،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

0
80

اسلام آباد:سوات جلسہ:ن لیگ کامطالبہ،الیکشن کمیشن نےقبول کرلیا:وزیراعظم،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری،اطلاعات کے مطابق سوات میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ کرنے پرالیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم، محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر مراد سعید، صوبائی وزرا محب اللہ، ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات کی جانب سے جاری کیا گیا۔

عمران خان اور دیگر کو سوات میں جلسہ کرنے اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کئے گئے۔نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، وفاقی وزراء اور صوبائی وزراء کو خود یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو پیش ہوں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کو سوات کا دورہ کرنے سے منع بھی کیا تھا، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیر اعظم نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا ہے، اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کر سکتا، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز، بوریوں میں بھرے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں، مخالفین خوفزدہ ہیں کہ عمران خان کچھ عرصہ مزید رہا تو یہ سب جیلوں میں ہونگے، آنے والے دن فیصلہ کن، تینوں چوہوں کا شکار کر کے دکھاؤں گا، ایک ہی گیند سے 3 وکٹیں گراؤں گا۔

سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوات کے جنونی ٹائیگرز کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، بلدیاتی الیکشن میں صرف بلے کو ووٹ دینا ہے، تحریک انصاف کے نوجوان جوبلے کے خلاف کھڑے ہوئے وہ بیٹھ جائیں، ہم نے بلدیاتی الیکشن جیتنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آج صبح اٹھ کراللہ کا شکرادا کیا، آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پاس کرانے کے لیے تین سال سے کوششیں کر رہے تھے، گستاخانہ خاکوں پر میں نے فیصلہ کیا تھا دنیا میں کیس لڑوں گا، پاکستان کی قرارداد کو57 ممالک نے مل کر پیش کیا، پوری دنیا کے مسلم ممالک سے مجھے مبارکباد کے پیغام آ رہے ہیں، آج بیرون ملک پاکستانی اور مسلمان بہت خوش ہے، کل بھارت کی عدالت نے فیصلہ دیا کہ مسلمان لڑکیاں حجاب نہیں کرسکتیں، اس کو کہتے ہیں اسلاموفوبیا، بھارت کی حکومت اسلام کے خلاف کام کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف مہم چلائی گئی، مغرب نے دہشت گردی اور اسلام کو اکٹھا کر دیا تھا، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، ایسے تاثر دیا گیا جیسے اسلام کی وجہ سے دہشت گردی ہوتی ہے، تمام مسلم ممالک سے کہا اسلاموفوبیا کے خلاف ہم سب کومتحد ہونا ہوگا، اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف میں نے آوازبلند کی، شکر ہے ہماری کوششوں کی وجہ سے اقوام متحدہ نے قرارداد پاس کی۔

Leave a reply