اسلام آباد:ن لیگ کا وجود خطرے میں پڑگیا:ایک رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے وجود کوخطرات لاحق ہونے شروع ہوگئے ہیں ، بلوچستان، کے پی ، سندھ ، گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر سے بھی ن لیگی رہنما پارٹی قیادت کے بیانیے سے متنفر ہوکرن لیگ سے راستے جدا کرنے شروع کردیئے ہیں ،

ویسے تو یہ سلسلہ پچھلے دوسال سے جاری ہے لیکن ابھی ابھی تازہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما غلام عباس میر واپس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، وہ بعض اختلافات پر پیپلزپارٹی چھوڑ گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنما غلام عباس کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد پیپلزپارٹی نے غلام عباس کے بیٹے کو آزاد کشمیر انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کردیا۔

غلام عباس میر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو قائد ہیں، لاہور کو پیپلزپارٹی کا قلعہ بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، 25 جولائی کو آزاد کشمیر کی لاہور نشست سے پی پی جیتے گی۔

Shares: