لاہور: ن لیگ کی دکان ختم ہوگئی‘ن لیگ،ش لیگ اورمیم لیگ :یہ بچ نہیں سکتے،قانون کی گرفت میں آنا ہے:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی دکان ختم ہوگئی ، یہ بچ نہیں سکتے انہیں قانون کے شکنجے میں آنا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شکست ن لیگ کا مقدر ہے ، یہ وزیراعظم عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑسکتے کیوں کہ ن لیگ کی دکان اب ختم ہوگئی ہے ، انہیں سیکیورٹی چاہیئے توایف سی ، رینجرز یا کوسٹ گارڈ چاہیئے تو بتائیں لیکن ن لیگ والے ہم سے کیا سیکیورٹی چاہیں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ سے ش لیگ نکلی اوراب میم لیگ اپنی بقا کی جنگ لڑرہی ہے،سن لیں یہ بچ نہیں سکتے انہیں قانون کے شکنجےمیں آنا ہے ، اپوزیشن جماعتیں کہتی تھیں کہ 30 دسمبر حکومت کی آخری تاریخ ہے ،
اپوزیشن نے ابھی تک کوئی ایک ریلی حکومت کے خلاف نکالی؟ اپوزیشن بس میڈیا میڈیا کھیلتی رہے گی اور حکومتی ترجمان اپوزیشن کو جواب دیتے رہیں گے لیکن شکست مسلم لیگ ن کا مقدر ہے ، عمران خان کا یہ کچھ نہیں بگاڑسکتے ، میرا خیال ہے آصف علی زرداری کو پنجاب میں کام کرناچاہیئے یہ اچھی بات ہے۔