مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کا اجلاس 30 ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس30 ستمبر صبح 10 بجے شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں رہائش گاہ پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر سی ای سی کو اعتماد میں لیا جائے گا ، مجلس عاملہ کی سفارشات نواز شریف کو بھیجی جائیں گی اور پھر اگر نوازشریف اس کی منظوری دیتے ہیں تو آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق با ضابطہ اعلان کیا جائیگا، مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے طلب کیا ہے،
مجلس عاملہ کے اجلاس میں آزادی مارچ میں شرکت پرمشاورت کی جائے گی،