کوئٹہ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ ، ق لیگ اور بی این پی کی کئی وکٹیں گرا دیں-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے مسلم لیگ ن کے رہنما ثنااللہ زہری، سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،سابق رکن بلوچستان اسمبلی کرنل (ر) یونس چنگیزی ، سمیت کئی بڑے ناموں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر علی مدد جتک کی رہا ئش گاہ پر ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ثنااللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیں بےعزت کیا ، اس لیے ہم نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔
بلاول کا دورہ کوئٹہ، اہم شخصیات پی پی میں شمولیت کا اعلان کریںگی، منور انجم
انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان عزت کی خاطر کیا تھا۔ نوازشریف کو کہا صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ن لیگ کا بہت مشکل حالات میں ساتھ دیا تھا مگر نواز شریف میں وفا نہیں۔
ثنا اللہ زہری نے کہا بھٹو کے نواسے سے امید ہے وہ ہمیں عزت دیں گے میرے والد پیپلزپارٹی میں تھے اور آج میں بھی جیالا بن گیا-
سابق سینیٹر اور ایم این اے نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلیں
اس موقع پر عبدالقادر بلوچ نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیں پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبوں کو حقوق دیئے،بلوچستان کو پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا جی نواب ثنااللہ زہری اور عبدالقادربلوچ سمیت تمام رہنماوں کا شکر گزارہوں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے ارکان کو خوش آمدید کہتاہوں-