شریف فیملی کوکرپشن پر ممکنہ سزاسے بچانے کے لیے ن لیگ کا نیا پلان

لاہور:شریف فیملی کوکرپشن پر ممکنہ سزاسے بچانے کے لیے ن لیگ کا نیا پلان سامنے آگیا، یہ پلان نواز شریف کے جانی ساتھیوں نے دیا ہے جو اب نواز شریف اس طریقہ واردات کے ذریعے استعمال کریں گے ،اطلاعات یہ ہیں کہ اس مقصد کی تکمیل کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ کا قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے،

کوہستان :23 سکول بند ، طالبات کا مستقبل مخدوش،ذمہ دار کون؟

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سےمستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، (ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں اسوقت 70 ممبرز ہیں جن میں سے 61 نے اپنے استعفے سابق سپیکر رانا اقبال کو جمع کرادئیے-

وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت بڑی خوشخبری سنادی

پاکستان مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق یہ فیصلہ شریف فیملی پر بڑھنے والے دباوکے ردعمل میں کیا گیا ہے. پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد علی خان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین سے استعفے لے لئے گئے ہیں، جلد سپیکر کو قائمہ کمیٹیوں سے نکلنے کے استعفے دے دیں گے،

ملک احمد خان نے کہا ہےکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک پی اے سی کا چئیرمین نہیں لگایا جائے گا تب تک سٹینڈنگز کمیٹی کے سربراہی قبول نہیں کریں گے-ملک احمد خان نے کہا کہ پی اے سی ون اپوزیشن کا حق ہے، ضروری ہے کہ چئیرمین اپوزیشن کا ہو۔

مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

Comments are closed.