سرگودھا:پی ایم ایل ن کی قیادت کے درمیان اختلافات کے بعد دھڑوں میں تقسیم کی خبروں کو تقویت ملنے لگی ، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی 6 اگست کو سرگودھا میں ریلے کے حوالے سے ضلع بھر میں پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔
سرگودہا شہر سے تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے بینرز میں شہباز شریف کی تصاویر غائب ہیں اور صرف مریم نواز اور نواز شریف کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ضلع میں شہباز شریف کا حمایتی گروپ ریلی کے انتظامات سے مکمل طور پر لاتعلق ہے۔ ان ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی قیادت کے احکامات کے تحت بینرز چھپوائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے مابین اختلافات کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔مریم نواز نے جون میں لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے شہباز شریف کی مثاقِ معیشت کی تجویز کو مسترد کر دیا اور اسے مذاق قرار دے دیا۔